سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو ہلا کردیا، جبکہ 8 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16 سے 20 جولائی تک پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 4 روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا، اور اس دوران فائرنگ کے تبالے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کو گرفتار کرلیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال دو ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔