حمیرا اصغر کیس: پولیس کو فلیٹ سے ملنے والے نئے ثبوت کیا ہیں؟

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ڈیفنس 6 کے فلیٹ سے ملنے والی حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے۔ کراچی پولیس کو حمیرا اصغر کے فلیٹ سے کچھ نئے ثبوت ملے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں سفید پاوڈر ملا ہے، جس کی بظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

سفید پا ؤڈر تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا جس کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آسکیں گے، پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی اور آس پاس کے لوگوں کو تعفن کیوں محسوس نہیں ہوا ؟اداکارہ کی حتمی وجہ موت بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ۔ فلیٹ میں موجود اداکارہ کے کپڑوں کے سیمپل بھی لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کی کیمیکل رپورٹ منظرعام پر، حیران کن انکشافات

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت قریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں معروف اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعے سے متعلق پولیس نے ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ہے۔

مزید پڑھیں: قتل پوری پلاننگ سے کیا گیا، آخری بار فلیٹ میں کیا دیکھا، حمیرا اصغر کے بھائی کے انکشافات

پولیس رپورٹ کے مطابق حمیرا کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ تاہم حتمی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر یعنی 16 اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دریافت کیا جائے کہ آیا وہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بار بار مذاکرات نہیں کریں گے‘، حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے خاتمے پر اصرار

طالبان حکام کا طرزِ عمل اسلامی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا، طالبان وزیر داخلہ کا اعتراف

غزہ امن معاہدے پر عمل نہ ہونا عالمی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، رجب طیب اردوان

پاکستان میں توانائی کا بڑا بریک تھرو: 20 سال بعد سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا سفر شروع

امریکی سینیٹ انتخاب میں ووٹ تقسیم کرنے کا مبینہ کھیل، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردیں

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟