مذہبی و ثقافتی سفارتکاری، بیرسٹر سیف کی قیادت میں وفد چین روانہ

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں بارہ رکنی اعلیٰ سطحی وفد چین روانہ ہو گیا۔ وفد چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر IRCRA کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت چین کا دورہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کا حلف پارلیمانی سیاست کا سیاہ باب ہوگا، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کے مطابق اس دورے کا مقصد چین، پاکستان اور مسلم دنیا کے درمیان سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا، بین المذاہب ہم آہنگی اور علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے باعث نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے اور اس سال وفد مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے مشترکہ گروہ کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔

barrister-saif-afghanistan

وفد بیجنگ، ارومچی اور کاشغر سمیت سنکیانگ کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا اور چینی وزارت خارجہ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مراکز سے ملاقاتیں کرے گا۔

روانگی سے قبل چینی سفارتکار اور منسٹر کونسلر مسٹر شو نے وفد سے ملاقات کی اور سنکیانگ کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس دورے کو پاک-چین تعلقات کے لیے مثبت قرار دیا۔

بیرسٹر سیف نے چینی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

وفد میں صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری، وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ، سکندر حیات شیرپاؤ، ڈاکٹر ضیا الحق (ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، مولانا زبیر اشرف عثمانی، مولانا انور شاہ، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا اسامہ اجمل، مولانا محمد احمد، سید شاہ فیصل، حاجی ابرار، اسرار مدنی اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک اور بھارتی پائلٹ کی نا اہلی، پارکنگ کے دوران مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا، فرنٹ بری طرح متاثر

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا