فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، سی پیک کے تحت روابط اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

عسکری سطح پر آرمی چیف نے چینی فوج کے اعلیٰ افسران جنرل ژانگ یو شیاء، جنرل چن ہوئی اور لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔ پی ایل اے ہیڈکوارٹر آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، مشترکہ تربیت، دفاعی ترقی اور ادارہ جاتی روابط پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

چینی قیادت نے پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عسکری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی و عسکری تعلقات اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم