پاکستان میں کون سا وزیرِاعظم کب گرفتار ہوا؟

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کو سابق وزیرِاعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا اور مجموعی طور پر عمران خان پاکستان کے ساتویں وزیراعظم ہوں گے جنہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل حسین شہید سہروردی، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، یوسف رضا گیلانی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی مختلف کیسوں اور وجوہات کی بنا پر گرفتار ہوچکے ہیں۔

حسین سہروردی پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے جنہیں 30 جنوری 1962 کو ایبڈو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو نواب احمد خان قصوری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور 4 اپریل 1977 کو پھانسی دے دی گئی۔

 2 بار پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو کئی مرتبہ جیل میں قید اور نظر بند رکھا گیا لیکن انہیں کوئی سزا نہیں ہوئی۔

یوسف رضا گیلانی کو 2001 میں نیب اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان کے 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو 2 مرتبہ گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سے پہلے انہیں مشرف دور میں گرفتار کیا گیا تھا اور 10 سال تک پاکستان کی سیاست میں واپس نہ آنے کی شرط پر جلا وطن کیا گیا۔ اس کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی، لیکن اس وقت وہ بیرون ملک تھے مگر 13 جولائی 2018 کو وطن واپسی پر انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں ایل این جی مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بحثیت وزیر پٹرولیم قطر سے ایل این جی کی ڈیل میں ان پر حصے دار ہونے کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟