بلوچستان: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 افراد گرفتار

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کاروبار میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 افراد گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد میں محمد رمضا، احمد، عبدالکریم، خیر محمد، عبد الاحد، رحمت اللہ، عبد الباقی، علاؤالدین، عبد المالک، عبد الصمد، سید گل، مہدی، سعید خان، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ شامل ہیں۔

یہ گرفتاریاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 6047.9 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغان افغانی، 1000 کورین وان، 400 ترک لیرا اور 144 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے 5 کارندے گرفتار

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو تسلی بخش وضاحت نہ دے سکے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم