غصے سے بھرے کسان کا انوکھا انتقام، ناجائز پارکنگ کرنے والوں کو مزا چکھا دیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک پولش کسان نے اپنی زمین پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کو ایسا سبق سکھایا جو اُنہیں مدتوں یاد رہے گا۔

یہ واقعہ پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی میوزک فیسٹیول کے باعث ہزاروں افراد کا ہجوم اُمڈ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی کوئی دل ٹوٹنے سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف

میلہ دراصل Jarocin نامی مشہور کمیونسٹ دور کا میوزک ایونٹ تھا، جو آج بھی ہر سال ایک ثقافتی علامت کے طور پر منعقد ہوتا ہے۔ لیکن اس ہجوم کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے افراد بغیر اجازت کسان کی نجی زمین کو پارکنگ لاٹ سمجھنے لگے۔

کسان نے بارہا ’نجی زمین، پارکنگ ممنوع ہے‘ کے سائن بورڈ آویزاں کیے، لیکن روز بروز بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد سے اُس کی زمین اور فصلوں کو نقصان پہنچنے لگا۔

ایک صبح کا انوکھا منظر

سورج طلوع ہوتے ہی کسان نے دیکھا کہ ایک چمکتی ہوئی سلور کار اس کے کھیت میں داخل ہوئی جیسے یہ زمین اُس کی ذاتی پارکنگ ہو۔ ڈرائیور ٹام بےفکری سے گاڑی سے نکلا، جبکہ اُس کی گاڑی تازہ اگنے والی فصل کو کچل چکی تھی۔

کسان نے ضبط کرتے ہوئے شائستہ انداز میں کہا ’صبح بخیر، کیا تم نے میرے لگائے ہوئے ’نو پارکنگ‘ کے بورڈز نہیں دیکھے؟‘

ٹام نے شرمندہ ہو کر جواب دیا، ’اوہ، میں نے دیکھا ہی نہیں، جلدی میں تھا‘۔

اگرچہ کسان بظاہر پُرامن نظر آ رہا تھا، مگر اندر ہی اندر اُس کا صبر جواب دے چکا تھا۔ اُس نے طے کر لیا کہ اب کی بار خاموش نہیں رہے گا۔

میٹھا مگر سخت انتقام

اگلی صبح، جب وہی گاڑیاں ایک بار پھر اُس کی زمین پر کھڑی پائی گئیں، کسان نے چپ چاپ ایک انوکھا قدم اٹھایا۔ اس نے گاڑیوں کے اردگرد گیلی مٹی، گارا اور گوبر کا آمیزہ ڈال کر اُسے سُکھنے کے لیے چھوڑ دیا۔ جب گاڑیوں کے مالکان واپس لوٹے تو اُن کی گاڑیاں زمین سے چپک چکی تھیں۔

یہ منظر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، اور جلد ہی اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کسان کے اس پُرامن اور تخلیقی انتقام نے لوگوں کو ہنسنے پر بھی مجبور کیا اور سوچنے پر بھی۔

واقعے کے بعد علاقے کے دیگر کسانوں اور مقامی افراد نے بھی کسان کے اقدام کو سراہا۔ اس سبق آموز حرکت کے بعد زمین پر کوئی گاڑی کھڑی نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم