فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔

پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر

انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس شہدا کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھیں گے، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، سہولیات سے متعلق کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، کیوں کہ یہاں کی پولیس نے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوج اور پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہم نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پانچوں انگلیاں بھی برابر نہیں ہوتی، عوام کی فورسز میں اگر کسی سے ناراضی ہو جائے تو تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں۔

انہوں نے کہاکہ شہید کا بہت بڑا رتبہ ہے، لیکن جب کسی کے ساتھ کوئی ایسا حادثہ پیش آتا ہے تو خاندان کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جنرل عاصم منیر کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات، شہدا کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ شہدا کے خاندان دفاتر میں دھکے کھاتے پھریں، اب وزیراعلیٰ سے لے کر نیچے تک سرکاری دفاتر میں ہر شخص شہدا کے لواحقین سے کھڑا ہو کر ملے گا۔ علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کے ورثا کو فی کس 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم