بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ، وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔

تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ گھڑ سواری کے دیگر مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تقریب کے شاندار اور منظم انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل انسان میں برداشت، نظم و ضبط اور اجتماعی سوچ پیدا کرتے ہیں، اور یہی خصوصیات ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شندور پولو فیسٹیول: فلک بوس میدان میں روایت، جرأت اور ثقافت کی جیت

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیاکہ حکومت ہر ضلع میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور کہا کہ ایک صحت مند اور باشعور نوجوان ہی ایک روشن بلوچستان کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر