فواد چوہدری کی گرفتاری، تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

بدھ 25 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا ہے، عمران خان رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پر جوابی حکمت عملی کے لیے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سےالیکشن میں تاخیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی