اصولوں کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے کچھ فیصلے چونکا دینے والے کیوں ہوتے ہیں؟

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا فضل الرحمان ہمیشہ مذہب، اخلاقیات اور اصولی سیاست کی بات کرتے ہیں مگر کبھی کبھار ان کے کچھ سیاسی فیصلے چونکا دینے والے بھی ہوتے ہیں اور عوام کے لیے اس کے پیچھے چھپی مصلحت کو سمجھنا کچھ اتنا آسان نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے کچھ سیکھ پائے گی؟

سیاسی ناقدین کی رائے میں ان کی سیاست کا جائزہ لیا جائے تو کہیں مدارس کی رجسٹریشن کو سیاسی مذاکرات کی میز پر لانا، کہیں ماضی میں طالبان سے روابط کی بازگشت اور کہیں برسوں کے سیاسی مخالفین سے ہاتھ ملانا یہ سب کچھ مولانا کی اصولی سیاست کے بیانیے سے لگا کھاتا دکھائی نہیں دیتا۔

سال 2024 میں مدارس کی رجسٹریشن جیسے حساس معاملے کو آئینی مذاکرات کے ساتھ جوڑنا بھی کچھ لوگوں کو ایک عجیب سا عمل لگا کیوں کہ ان کے نزدیک یہ بات الجھا دینے والی ہے کہ دینی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ تعلیمی بنیادوں پر ہونا چاہیے یا ایوانوں میں لاکر کر کسی سیاسی عمل کی صورت میں؟

اسی طرح سنہ 2008 کی امریکی سفارتی کیبل میں مولانا کی امریکی عہدیداروں سے ملاقات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کا ذکر ملتا ہے۔ ان رابطوں سے ملک کو کیا فائدہ پہنچا وہ بھی ایک تشریح طلب معاملہ رہا۔

مزید پڑھیے: مولانا فضل الرحمان بھائیوں کی طرح ہیں، حکومت میں آکر بھولنے کی بات درست نہیں، اسپیکر ایاز صادق

مولانا کے طالبان سے تاریخی سیاسی روابط ہمیشہ زیر بحث رہے ہیں لیکن آج جب افغان طالبان کی حکومت قائم ہے اور پاکستان کی سلامتی کو سرحد پار سے چیلنجز کا سامنا ہے تو اس پر آپ (مولانا) کا دو ٹوک اور واضح مؤقف کیا ہے؟

مذہبی اقدار اور ایمانداری اپنی جگہ مگر سوال یہ بھی ہے کہ آپ کی جماعت کے مالی وسائل اور بیرون ملک سمیت عطیات کی مکمل شفافیت کیسے یقینی بنائی جاتی ہے؟ تاہم سیاسی ماہرین یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ دوسروں کے لیے سخت اخلاقی معیار رکھنے والے مولانا فضل الرحمان اپنے لیے بھی وہی معیار اپنائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کل تک تحریک انصاف والے مولانا کو غیر مناسب القابات دیتے تھے اور خود مولانا پی ٹی آئی حکومت کو جائز قرار نہیں دیتے تھے لیکن آج وہی دونوں سیاسی مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

کبھی حکومت کے خلاف احتجاج اور آزادی مارچ، کبھی حکومتی اتحاد سے مذاکرات اور کبھی مخالفین سے مفاہمت یہ وہ باتیں ہیں جو مولانا کی سیاست کے مداحوں کو بھی اکثر الجھا دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

پیار اور دوستی کی لازوال کہانی، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ فلم کے 28 سال مکمل، کرن جوہر نے یادیں تازہ کردیں

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے 14 سال مکمل، یادگار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

برطانیہ میں کرائے کے قاتل کے طور پر کام کرنے والا 19 سالہ نوجوان گرفتار، 20 سال قید کی سزا

سائنس فکشن حقیقت میں تبدیل: ایلون مسک کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟