جشن آزادی پاکستان: ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر سائلنسر یا زگ زیگ انداز میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر والدین سمیت ذمہ داران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او نے مزید کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام پارکس کو فیملی پارکس قرار دے دیا گیا ہے، شہری جشنِ آزادی کا بھرپور لطف اٹھائیں لیکن کسی کے لیے دشواری پیدا نہ کریں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو جان لیوا کھیلوں اور خطرناک سرگرمیوں سے دور رکھیں اور تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سیر و تفریح کے لیے آنے والے اپنی گاڑیاں مرکزی شاہراہوں پر کھڑی کرنے سے گریز کریں، مختص پارکنگ میں پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر فوری اطلاع دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر