ناسا کا طلبہ کے لیے چاند و مریخ روور چیلنج کا اعلان

اتوار 17 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ کی ٹیموں سے مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے، جس میں انہیں ایسا روور ڈیزائن، تیار اور ٹیسٹ کرنا ہوگا جو چاند اور مریخ پر چلنے کے قابل ہو۔

اس مقابلے ہیومن ایکسپلوریشن روور چیلنج میں طلبہ کو ایسے ماڈل تیار کرنا ہوں گے جو مستقبل کے آرٹیمس مشنز کے لیے کورس پر چلتے ہوئے مختلف کام مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب

چیلنج کے دوران ٹیموں کو آدھے میل کے راستے پر مٹی، پانی اور ہوا کے نمونے اکٹھے کرنے ہوں گے، جہاں میدان کو شہابیوں کے ملبے، پتھروں، کٹاؤ کے راستوں، دراڑوں اور قدیم ندی کے تلے کی صورت میں بنایا گیا ہے۔ اس میں دو حصے رکھے گئے ہیں:

ریموٹ کنٹرولڈ ڈویژن

ہیومن پاورڈ (انسانی طاقت سے چلنے والا) ڈویژن

ہیومن ڈویژن میں ٹیمیں دو خلابازوں کا کردار ادا کریں گی جو قمری گاڑی میں بیٹھ کر ایک خاص آلہ استعمال کرتے ہوئے ہاتھ سے نمونے جمع کریں گے۔

جبکہ ریموٹ کنٹرولڈ ڈویژن میں طلبہ ایسے پریشرائزڈ روور تیار کریں گے جن میں نمونے اکٹھا کرنے اور ٹیسٹ کرنے کے آلات نصب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا

ناسا مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کی سرگرمی کی سربراہ ویمیترا الیگزینڈر کے مطابق یہ چیلنج طلبہ کو وہ مہارتیں فراہم کرتا ہے جن کی انہیں مستقبل میں کامیاب سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ (STEM) پروفیشنل بننے کے لیے ضرورت ہے۔

یہ طلبہ کو براہ راست مشن کا حصہ محسوس کرواتا ہے اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے عملی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے درخواستیں 15 ستمبر تک وصول کی جائیں گی، جبکہ 32 واں سالانہ ایوارڈ شو 9 تا 11 اپریل 2026 کو امریکی اسپیس اینڈ راکٹ سینٹر میں منعقد ہوگا۔

یہ پروگرام 1994 میں شروع ہوا اور اب تک 15 ہزار سے زائد طلبہ اس میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان میں سے کئی آج ناسا یا ایرو اسپیس انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

2025 کے مقابلے میں 500 سے زائد طلبہ شریک ہوئے تھے جو 20 امریکی ریاستوں، پورٹو ریکو اور 16 ممالک کی 35 یونیورسٹیوں، 38 ہائی اسکولز اور 2 مڈل اسکولز سے تعلق رکھتے تھے۔

یاد رہے کہ آرٹیمس دوم کا مشن اپریل 2026 سے پہلے چاند تک پہنچنے کا شیڈول ہے، جبکہ عملے کے ساتھ آرٹیمس سوم مشن کی پرواز 2027 کے وسط میں اورائن اسپیس کرافٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

انسان نے آخری بار 1972 میں اپالو 17 مشن کے دوران چاند پر قدم رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا