گورنر سندھ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور نٹ بولٹ ٹائٹ کردئیے گئے، فیصل واوڈا

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نے گورنر سندھ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ان کا سافٹ ویئر عارضی طور پر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اور نٹ بولٹ بھی عارضی طور پر ٹائٹ کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا سے گورنر سندھ کامران ٹیسوی کے  حالیہ ایک بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ گورنر سندھ سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس بیان کے بعد ان کا عارضی طور پر سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا، اور نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ بھائی واپس آ رہے ہیں۔ اور وہ کراچی کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاضرین سے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا پرانی ایم کیو ایم واپس چاہیے؟

یہ بھی پڑھیے کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ بھائی واپس نہیں آ رہے لیکن بھائی بھائی ہوگیا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں سیاسی عہدوں پر فائز ہونے والوں کا پہلے نفسیاتی ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں