پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان توانائی و معدنی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ معاشی تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے توانائی اور معدنی شعبوں میں دوطرفہ ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ہے جن میں کوئلہ، چونا اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا

یہ پیشرفت وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرمحمد اقبال حسین کے درمیان وزارتِ پیٹرولیم میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی، خاص طور پر چونے کے پتھر، کوئلے اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں، تاکہ دونوں ممالک کی معاشی ترقی اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرعلی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کی حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

ملاقات میں معدنی وسائل کی تلاش، چونے کے پتھر، کوئلے اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، دونوں ممالک نے علم کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر زوردیا تاکہ ان شعبوں کی مکمل صلاحیت کو استعمال میں لایا جا سکے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے معاشی اور توانائی تعاون بڑھانے کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ایسا تعاون خطے کے استحکام اور خوشحالی میں مددگار ہوگا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور توانائی و معدنی شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار