ایشیا کپ کے لیے بھارت کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان، جسپریت و کلدیپ اِن، جیسوال آؤٹ

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعی چیمپئن بھارت نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں کئی بڑے ناموں کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل اشتہاری نرخوں میں بے پناہ اضافہ

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق سوریا کمار یادو کو اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جو ٹیم کو ریکارڈ 9ویں ٹائٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے۔

جسپریت بمراہ کی واپسی، یشاسوی جیسوال اسکواڈ سے باہر

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی وائٹ بال کرکٹ میں سنہ 2024 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار واپسی ہورہی ہے۔ وہ گزشتہ برس کے بعد سے صرف ٹیسٹ میچز کھیل رہے تھے اور چیمپئنز ٹرافی سمیت محدود اوورز کی دیگر سیریز سے باہر تھے۔

دوسری جانب یشاسوی جیسوال کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ برائے ایشیا کپ 2025

مرکزی اسکواڈ:

سوریا کمار یادو (کپتان)، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، جیتیش شرما، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ۔

ریزرو کھلاڑی

پرسدھ کرشنا، واشنگٹن سندر، ریان پراگ، دھروو جوریل اور یشاسوی جیسوال۔

نوجوان بلے بازوں پر اعتماد

اس بار سلیکٹرز نے ابھیشیک شرما، تلاک ورما اور رنکو سنگھ جیسے نوجوان اور ابھرتے ہوئے بیٹرز پر اعتماد کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیے: 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی کیا رائے ہے؟

سنجو سیمسن پہلی بار فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کے طور پر سامنے آئیں گے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں ابھیشیک شرما کے ساتھ اچھی اوپننگ جوڑی بنائی ہے۔

جیتیش شرما بطور بیک اپ کیپر اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

آل راؤنڈر اور بولنگ یونٹ

ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل بطور اہم آل راؤنڈر اسکواڈ میں برقرار ہیں، جبکہ شیوم دوبے بھی ٹیم کو توازن فراہم کریں گے۔

فاسٹ بولنگ میں بمراہ، ٹی 20 2024 کے بہترین بولر ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل

اسپن ڈیپارٹمنٹ کی قیادت ورون چکرورتی کے سپرد ہے جنہوں نے گزشتہ چیمپئینز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ان کے ساتھ کلدیپ یادو کی واپسی ہوئی ہے جو ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے بعد پہلا ٹی 20 کھیلیں گے۔

ایشیا کپ شیڈول

ٹورنامنٹ آغاز: 9 ستمبر

بھارت کا پہلا میچ: 10 ستمبر بمقابلہ متحدہ عرب امارات، دبئی

گروپ میچز:

10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای (دبئی میں)

14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان (دبئی)

19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان (دبئی)

سپر فور مرحلہ:

20 تا 26 ستمبر ابوظہبی اور دبئی

فائنل:

28 ستمبر دبئی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp