کراچی کی خاتون کا اسپانٹک چوٹی سر کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے، الپائن کلب آف پاکستان کی وضاحت

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے کراچی کی خاتون ٹریکر کے گلگت بلتستان میں واقع اسپانٹک چوٹی (7,027 میٹر) سر کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا جبکہ ٹریکر کا دعویٰ ہے کہ ان کی موبائل فون بیٹری ڈیڈ ہونے کی وجہ سے وہ چوٹی پر تصاویر نہ بنا سکی۔

اے سی پی کے سیکریٹری جنرل ایاز شگری نے فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر سوہنیا مہرین نامی ٹریکر کے دعوے سامنے آنے پر ادارے نے انکوائری کی۔

یہ بھی پڑھیے: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کی تریچ میر ایڈوانس بیس کیمپ تک ٹریکنگ

انہوں نے کہا کہ ہمیں سے کئی لوگوں نے رابطہ کیا، ہم نے خود بھی ٹریکر سے ثبوت مانگا مگر تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ انہوں نے چوٹی سر نہیں کی۔

ایاز شگری نے کہا کہ جھوٹے دعوے پہاڑوں کی تاریخ اور اہمیت کے ساتھ ناانصافی ہیں۔ ہم خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن جھوٹے دعوے مہم جو برادری کے ساتھ ساتھ ان پہاڑوں کی بھی توہین ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sohniya Mehreen (@sohniyababar)

انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے کی ذمہ داری ہے کہ سمٹ کے دعوؤں کی تصدیق کرے۔ اس کیس میں ہم نے خاتون کو اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا کہا لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔

دوسری جانب سوہنیا مہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چوٹی پر تصاویر موجود نہیں کیونکہ ان کا فون بیٹری ختم ہونے کے باعث بند ہوگیا تھا، البتہ کچھ تصاویر ایک پورٹر کے پاس ہیں۔ ان کے شیئر کیے گئے مناظر بیس کیمپ 2 اور 3 کے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری