ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے اتوار کے روز سے اسلحہ اٹھانا شروع کردیا ہے، امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت 2,200 سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں۔

جوائنٹ ٹاسک فورس ڈی سی نے، جس کے تحت نیشنل گارڈ کے اہلکار واشنگٹن میں تعینات ہیں، اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 اگست 2025 کی رات سے، ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے اپنی سروس ہتھیار اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اہلکاروں کو صرف اس وقت طاقت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جب جان یا شدید جسمانی نقصان کا فوری خطرہ ہو، اور صرف آخری حربے کے طور پر۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی آمد کیخلاف امریکا بھر میں مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن میں تعینات فوجی اہلکار جلد اسلحہ لے کر گشت کریں گے، حالانکہ پہلے یہ ہتھیار صرف ضرورت پڑنے پر آرمری میں دستیاب ہوتے تھے۔

نیشنل گارڈ کے اہلکار واشنگٹن، جو اکثریتی طور پر ڈیموکریٹس کا شہر ہے، کے علاوہ ریپبلکن اکثریتی ریاستوں ویسٹ ورجینیا، ساؤتھ کیرولائنا، اوہائیو، مسیسیپی، لوئیزیانا اور ٹینیسی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ریپبلکن رہنما، خاص طور پر صدر ٹرمپ، مسلسل دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ واشنگٹن جرائم میں ڈوبا ہوا ہے، بے گھر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور شہر کو مالی طور پر غلط طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے میری تصویر پوسٹ کی، چند روز بعد بلڈوزر پہنچ گیا، بے گھر امریکی شخص کا انکشاف

تاہم، واشنگٹن پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، 2023 سے 2024 کے درمیان پرتشدد جرائم میں نمایاں کمی دیکھی گئی، اگرچہ یہ کمی کووڈ 19 کے بعد بڑھنے والے جرائم کے پس منظر میں آئی۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن کی میئر، موریل باؤزر، پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’جرائم کے بارے میں جھوٹے اور انتہائی غلط اعداد و شمار دے رہی ہیں‘ اور دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کرنا نہ روکا تو بُرے نتائج برآمد ہوں گے، جن میں شہر کا مکمل وفاقی کنٹرول بھی شامل ہو سکتا ہے۔

نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے علاوہ، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے، جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ بھی شامل ہے، بھی واشنگٹن کی سڑکوں پر اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے، جس پر مقامی رہائشیوں نے احتجاج کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟