رانا ثنااللہ گھر حملہ کیس، راشد شفیق کو 10 سال قید پر شیخ رشید کی چیف جسٹس سے کیا اپیل ہے؟

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راشد شفیق کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کیسز کی اپیل جلد سنیں، راشد شفیق کبھی زندگی میں فیصل آباد گئے ہی نہیں۔

فیصل آباد کی عدالت نے چوتھے کیس میں بھی راشد شفیق کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، راشد شفیق وہاں موجود ہی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اس کیس پر بحث ہی نہیں کی، ہمیں مطلع بھی نہیں کیا گیا، سرکاری وکیل کے ذریعے بحث کرائی گئی اور سرکاری وکیل کے ذریعے ہی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے، انصاف کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، انصاف کو نیلام کیا جا رہا ہے، راشد شفیق کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں اور اسے 4 کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی، انصاف دم توڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی روزہ رکھا ہے، پتا ہے کب کھولنا ہے‘ شیخ رشید کی 9 مئی مقدمات میں پیشی کے بعد گفتگو’

انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد ان کیسز کی اپیلوں کا فیصلہ کریں۔ ’ہم سرینڈر کرنے کے لیے تیار ہیں، اپیلیں سنی جائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ اپیل سنے، ایک بندے کا وجود ہی نہیں ہے فیصل آباد میں، اس نے زندگی میں کبھی فیصل آباد دیکھا ہی نہیں ہے، اس کو 4 کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، راشد شفیق اپیلوں میں بری ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں بھاگ کر کہاں جائیں گے، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس

یاد رہے کہ 9 مئی کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں، 34 کو بری کر دیا گیا۔ 59 ملزمان کو 10، 10 سال جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

10 سال قید کی سزا پانے والوں میں شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، فرخ آغا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، شیخ راشد شفیق اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے فواد چودھری اور زین قریشی کو بری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘