سیاسی روزہ رکھا ہے، پتا ہے کب کھولنا ہے‘ شیخ رشید کی 9 مئی مقدمات میں پیشی کے بعد گفتگو’

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور مجھے پتا ہے کب روزہ کھولنا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی مقدمات میں 36 ہزار ملزمان اور 25 ہزار مفرور ہیں، عدالت نے 4 مہینے میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں یہ ٹرائل مکمل ہوتے نظر نہیں آتے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ 16 بار وزیر رہ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ سیاست میں ٹائمنگ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟

شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی اپیل پر سماعت

سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی مقدمات میں بریت کی اپیل پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جہاں عدالت نے کیس کی سماعت پنجاب حکومت کے وکیل کی مہلت کی درخواست پر 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

شیخ رشید نے ہائیکورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے اپیل کی کہ کیس کی تاریخ جلد مقرر کی جائے، لیکن عدالت نے فریقین کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں