خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا، جو بالکل غیر معتبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت اور کرسی ہو، وہاں انتخابات میں دلچسپی ہوتی ہے، لیکن جہاں عوام کا اصل فیصلہ ہو وہاں بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہاں اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے، مگر پنجاب میں الیکشن سے فرار اختیار کیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں عوامی طاقت سے شکست یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹوں سے بات نہ کروانے کا شکوہ، خواجہ آصف کا جمائما کی ٹوئیٹ پر ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، مگر پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ یہ انتخابات نہیں بلکہ اپنی مرضی کا کھیل ہے جہاں جیت کی ضمانت ہو وہاں مقابلہ کیا جاتا ہے اور جہاں ہار یقینی ہو وہاں بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوامی اعتماد کی بجائے سرکاری مشینری کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، پنجاب میں شکست کا خوف ہے اور خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہی ہے حقیقی سیاست جو مکمل طور پر دو نمبری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘