عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور

علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کو پولیس نے 22 اگست کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28 اگست کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل شیرشاہ کے بھائی شہر یز خان بھی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، دونوں بھائیوں پر 9 مئی 2023 کے جناح ہاؤس حملے کے کیس میں نامزدگی تھی۔

جمعے کے روز اے ٹی سی کے جج منظر علی گِل نے کیس کی سماعت کی، جہاں شیرشاہ کے وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ تاحال ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

وکیل نے کہا کہ شیرشاہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، نہ ہی وہ کسی ہنگامے میں شریک تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محض ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی کو ملوث نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیرشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا، بشرطیکہ وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں