سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے میچ میں افغانستان نے شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ کپتان ابراہیم زدران نے 48 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 40 رنز بنائے۔

افغانستان نے یو  اے ای کو 4 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ آصف خان نے 40 جبکہ کپتان محمد وسیم نے 44 رنز بنائے۔

یہ میچ لیگ کا آخری مقابلہ تھا، کل آرام کا دن ہوگا اور اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ میزبان یو اے ای اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکا۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان، یو اے ای کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

افغانستان ٹیم:

رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، ابراہیم زدران، ازمت اللہ عمرزئی، کریم جانت، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، درویش رسولی، اے ایم غزنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبداللہ احمدزئی، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، شرف الدین اشرف، فرید احمد ملک اور گل بدین نائب شامل ہیں۔

یو اے ای ٹیم:

علی شان شرفو، محمد وسیم (کپتان)، ایثن ڈی سوزا، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، آصف خان، ہرشیت کوشک، دھروو پرشار، حیدر علی، محمد جواد اللہ، محمد روحید خان، جنید صدیق، محمد فاروق، آریانش شرما، صغیر خان اور محمد ضہیب میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں