علی سسٹرز کی منفرد کامیابی: یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ میں دونوں بہنیں آمنے سامنے

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف کھلاڑی بہنیں علی سسٹرز امریکا میں جاری یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہونے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں چھوٹی بہن سحرش علی اپنے 19ویں گولڈ میڈل کے لیے بڑی بہن ماہنور علی کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

سحرش نے کوارٹر فائنل میں زشمالین بلال کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں آڈری پارک کو بھی اسی مارجن سے ہرایا۔

ادھر ماہ نور علی نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں میکلین سوفیہ کو 0-3 سے زیر کیا اور سیمی فائنل میں لو گریس کو بھی بغیر کوئی گیم گنوائے اسی اسکور سے مات دی۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سہیل سسٹرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

اگر ماہنور فائنل میں کامیاب رہیں تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں گولڈ میڈل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان