یو اے ای نیول کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے نیول کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے چیئرمین جوانٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کا دورہ پاکستان، جوائنٹ چیف آف اسٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثھی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ( نشانِ امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔

 

دونوں رہنماؤں نے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک ماحول کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون خصوصاً بحری شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید وقت مانگ لیا

انٹیلی جنس رپورٹس ہیں، پی ٹی آئی 27 ستمبر کو مسلح گروہ اسلام آباد لے کر آئے گی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

چین میں کارگو جہاز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، سرکاری میڈیا

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق