وہاب نے رمیز راجہ کے دور میں ٹیم سلیکشن پر جانبداری کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے دور میں کرکٹ ٹیم میں برتی جانے والی جانبداری کے حوالے سے بات کی ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ اس وقت کے چیف سلیکٹر (محمد وسیم) نے خراب سلیکشن کی، ان کے پاس عماد وسیم، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

37 سالہ کرکٹرنے انٹرویو میں کہا کہ ‘شعیب اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی کارکردگی کو دھیان میں کیوں نہ رکھا گیا؟ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انہیں کیوں نظر انداز کیا گیا؟ ان کا کیا قصور تھا؟’

وہاب ریاض نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رمیز بھائی کے پاس حتمی اتھارٹی تھی، چیف سلیکٹر کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تھی لیکن ہمارے کلچر میں، آپ صرف ان لوگوں سے بات کرتے ہیں جو آپ سے متفق ہوں، آپ ان لوگوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے جو اپنے مؤقف کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ تعصب کی کوئی حد ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کو عمر رسیدہ کہہ کر ایک طرف کرنا درست نہیں، اگر عمر اہم ہے تو اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔

وہاب نے انٹرویو میں مصباح الحق کی مثال دی اور کہا کہ مصباح بھائی کو دیکھیں جنہوں نے 40 سے زائد عمر میں پاکستان کے لیے پرفارم کیا، میرے خیال میں کسی بھی کرکٹر کا عروج 30 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں ہیں، چاہے پھر روہت شرما ہو، ویرات ہو یا فاف ڈو پلیسی، میرے خیال میں عمر مسئلہ نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی کرکٹر پرفارم کررہا ہے تو اسے کھیلتے دینا چاہیے۔

آخر میں وہاب نے نجم سیٹھی کی آمد کو کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نجم سیٹھی میرے، سرفراز، حفیظ، ملک اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے جنہوں نے پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین