کراچی: آگ سے متاثرہ گارمنٹس کی فیکٹری گر گئی، ریسکیو کارروائیاں جاری

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود گارمنٹس کی فیکٹری آگ لگنے سے زمین ہوگئی ہے، آگ کی شدت کے باعث قریب موجود فیکٹریوں میں کام روک دیا گیا اور خالی کرادیا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اور آگ بجھانے کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے اطراف میں موجود 2 اور عمارتیں بھی آتشزدگی کی زد میں ہیں جن میں ایک دھاگا بنانے والی فیکٹری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری تھیں کہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ عمارت گرنے پر وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں نے بھاگ کر جان بچائی اور بھگدڑ مچ گئی۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل آرہی ہے، فیکٹری میں کسی کے پھنسنے کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیم وقوعے پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو1122 کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی بیسمنٹ میں لگی تھی جس کی شدت زیادہ تھی، بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے پہلی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، چار منزلہ گارمنٹ فیکٹری کی عمارت کمزور تھی، فیکٹری کے اندر 200 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں باہر نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی

ایم ایس عباسی شہید اسپتال کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 8 فائرفائٹرز کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا، شدید زخمی 4 فائرفائٹرز سول ٹراما سینٹر اور 2 کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم