قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ خطے کے لیے اہم موڑ، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی جارحیت پر غور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور پاکستان اس نازک صورتحال پر عالمی برادری کی فوری توجہ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ، پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام، اسپیکر اسرائیلی پارلیمان

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے برادر ملک قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے پر کارروائی کرے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی بحران کو روکا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘