امن و استحکام کا عمل خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں: آرمی چیف

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد ملک میں توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد اور عوام کو اکسانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

امن کے عمل کوخراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں، پاک افواج ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پربھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس عمل کو خراب کرنے والوں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پرعمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔

آرمی چیف کو یہاں جنگی چیلنجوں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کے لیے بدنیتی سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عہد کیا کہ پاکستانی عوام کی حمایت سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی