دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن کون ہیں؟

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کے نئے امیر ترین شخص لیری ایلیسن ہیں، جن کی دولت میں صرف ایک دن میں 100 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یوں انہوں نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

لیری ایلیسن کی مجموعی دولت اب 393 ارب ڈالر ہے جبکہ مسک کی دولت 385 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔

لیری ایلیسن کون ہیںَ؟

81 سالہ ایلیسن اوریکل کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر ہیں اور کمپنی کے شیئرز نے 1992 کے بعد سب سے بڑا روزانہ اضافہ ریکارڈ کیا۔

ایلیسن نے 1977 میں باب مائنر اور ایڈ اوٹس کے ساتھ مل کر کیلیفورنیا میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ لیبارٹریز کے نام سے کمپنی قائم کی، جسے سی آئی اے نے ایک ڈیٹا بیس پروگرام بنانے کا کنٹریکٹ دیا۔

اس منصوبے کا کوڈ نیم ’اوریکل‘ تھا، 1982 میں کمپنی کا نام اوریکل رکھا گیا اور 1986 میں اسے اسٹاک مارکیٹ میں درج کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار

وقت کے ساتھ ساتھ اوریکل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹتی رہی، مگر حالیہ برسوں میں اے آئی اور کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر کی مانگ نے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

لیری ایلیسن نے 1978 سے 1996 تک صدر، اور دو بار چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں، 2014 میں انہوں نے سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا مگر اب بھی ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کمپنی نے حال ہی میں اربوں ڈالر مالیت کے 4 بڑے معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جس سے اوریکل کے شیئرز اور لیری ایلیسن کی دولت دونوں آسمان کو چھونے لگی۔

کاروبار سے ہٹ کر دلچسپیاں

لیری ایلیسن نے 2012 میں ہوائی کے چھٹے بڑے جزیرے لانا ئی کا 98 فیصد حصہ خرید لیا۔ وہ کشتی رانی کے بڑے شوقین ہیں۔ 2013 میں ان کی سرپرستی میں اوریکل ٹیم یو ایس اے نے امریکا کپ جیتا۔

بعد ازاں 2018 میں انہوں نے سیل جی پی نامی تیز رفتار کشتی رانی لیگ کی بنیاد رکھی، جس میں کئی مشہور شخصیات نے سرمایہ کاری کی، جیسے ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اور فٹبال اسٹار کلیان ایمباپے۔

ایلیسن نے کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی دوبارہ زندہ کیا، جسے اب ’ففتھ سلام‘ کہا جاتا ہے۔

 سیاست اور فلاحی کام

لیری ایلیسن امریکی سیاست میں بھی سرگرم رہے ہیں اور ری پبلکن امیدواروں کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے 2022 میں سینیٹر ٹِم اسکاٹ کی صدارتی مہم کے لیے 15 ملین ڈالر دیے اور اس سے قبل مارکو روبیو کی مہم میں بھی عطیہ دیا۔

ان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس میں اے آئی انفرا اسٹرکچر کے منصوبے کے اعلان کے وقت بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

2016 میں لیری ایلیسن نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کو 200 ملین ڈالر عطیہ کر کے کینسر ریسرچ سینٹر قائم کیا۔

وہ ’گِونگ پلیج‘ پر بھی دستخط کر چکے ہیں، جس کے تحت ارب پتی افراد اپنی دولت کا بڑا حصہ خیرات میں دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

لیری ایلیسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولت کا بیشتر حصہ اپنے قائم کردہ ایلیسن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم، صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی جیسے منصوبوں پر لگائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم