پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ایورسٹ ’سر‘ کرلی

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی سب سےاونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی جس کے بعد نائلہ کیانی 8,000 میٹر سے زیادہ بلند 5چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی کون ہیں ؟

نائلہ کیا نی  دبئی میں پاکستانی  بینکر ہیں، وہ شوقیہ باکسر بھی ہیں، وہ 2 بچوں کی ماں بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ انہیں پہاڑوں سے لگاؤ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آئے روز دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے میں لگی رہتی ہیں۔

2018 میں K2 بیس کیمپ میں نائلہ  کیانی  کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں  تو انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

نائلہ کیانی نے کون کون سی چوٹیاں سر کیں؟

کوہ پیماہ نائلہ کیانی نے  2021 میں  8035 میٹر بلند چوٹی ب گیشربرم II سر کی تھی، نائلہ کیانی نے جولائی 2022 میں کے ٹو اور  8068 میٹر بلند چوٹی گیشربرم I   سر کی تھی  اور 2023میں 8091میٹر بلند انا پورنا بھی سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

انہوں نے پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی اور اب انہوں نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کرلی ہے  جس کے بعد وہ ایسا کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کون ہیں؟

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کی سب سی اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔  ثمینہ بیگ نے محض 21برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

ثمینہ بیگ نے 2013میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا