مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں حالیہ سیلاب نے متعدد اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس تباہی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے کئی دورے کیے۔

وہ نہ صرف ریلیف کیمپوں کا جائزہ لے رہی ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی طرزِ زندگی، لباس، جیولری، ہیڈ بیگ اور جوتوں پر تنقید کے باوجود مریم نواز نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور سیلاب متاثرین کو یہ احساس دلایا کہ وہ ان میں سے ایک ہیں۔

متاثرین کے درمیان گھل مل جانا

مریم نواز نے سیلاب زدہ اضلاع میں بار بار دورے کیے اور ریلیف آپریشنز کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ ان دوروں میں وہ سادہ لباس، سر پر دوپٹہ اوڑھے اور عام جوتوں میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مریم نواز کا بیگ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، کھانا بانٹا، بہاولنگر میں دیہی خواتین کے ساتھ کپڑے سیے اور کشیدہ کاری کی مہارت دکھائی۔

انہوں نے بچوں کو گود میں اٹھا کر ماں جیسا پیار دیا، فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور عارضی کلاس رومز میں بچوں سے ملی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہوتی ہے اپنی عوام کی خدمت کر کے، میں تو آئی ہی عوام کی خدمت کرنے ہوں‘۔

سیلاب متاثرین اس بات پر خوش ہوئے کہ نواز شریف کی بیٹی بھی عام خواتین کی طرح سلائی کڑھائی جانتی ہیں۔

 ریلیف کیمپوں میں موجود لوگوں نے یہ دیکھ کر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ مریم نواز وہی کھانا کھا رہی ہیں جو عوام میں تقسیم ہو رہا تھا۔ ان کا یہ طرزِ عمل متاثرین کے دلوں کو چھو گیا۔

سادہ زندگی پر اصرار

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ مریم نواز لان کا 7 سے 8 سو روپے والا سوٹ پہنتی ہیں اور جوتے بھی عام لوکل مارکیٹ سے خریدتی ہیں۔ ان کے مطابق مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں اور وہ زیادہ تر سادہ لباس ہی پہنتی ہیں۔

اگرچہ وہ برانڈڈ کپڑے بھی استعمال کرتی ہیں، مگر اب زیادہ تر سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق، مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کے لیے انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ان پر مہنگے کپڑوں اور جوتوں کی تنقید بالکل غلط ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سادہ لباس میں عوام کے درمیان نظر آتی ہیں۔

خدمت، فیشن سے بڑھ کر

مریم نواز کی توجہ عوام کی خدمت پر ہے، نہ کہ فیشن پر۔ یہی سادگی اور عوام کے ساتھ قربت ان کی شخصیت کو سیلاب متاثرین کے دلوں میں جگہ دلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی، میانمار میں عام معافی کا اعلان

امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم سے ترک صدر اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے قریبی روابط پر اتفاق

ویڈیو

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟