سابق امریکی فوجی کا چرچ پر حملہ، عمارت بھی نذر آتش، متعدد ہلاکتیں

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں سابق میرین نے چرچ پر حملہ کر کے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ نامی حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازوں سے ٹکرا دی اور پھر خودکار رائفل سے چرچ پر فائرنگ کردی اور عمارت کو آگ لگا دی۔ اس دوران سینکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک

ابتدائی طور پر 2 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جلنے والے چرچ کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس چیف ولیم رینی کے مطابق مزید افراد لاپتا ہیں اور امکان ہے کہ چرچ کے ملبے سے مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے آگ لگانے کے لیے پٹرول کا استعمال کیا اور جائے وقوعہ سے کچھ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنگامی کال ملنے کے 30 سیکنڈ بعد 2 اہلکار موقع پر پہنچے اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو چرچ کے باہر ہلاک کر دیا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق سینفورڈ 2004 سے 2008 تک میرین فورسز میں خدمات انجام دے چکا تھا اور عراق جنگ کا حصہ رہا۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی چرچ حملہ، زخمی پادری نے حملہ آور کو معاف کردیا

یہ واقعہ امریکا میں 2025 کا 324واں اجتماعی حملہ ہے۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے نارتھ کیرولائنا میں ایک اور میرین سابق فوجی نے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کیا، جبکہ ٹیکساس میں ایک کیسینو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو امریکا میں مسیحیوں پر ایک اور ہدف پر مبنی حملہ قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں