پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔

بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ پاکستانی لڑکی اقرا نیپال کے راستے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی۔

بھارتی میڈیا پر اقرا کی گرفتاری کی خبر نشر ہونے پر اس کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اقرا کے والد سہیل جیوانی نے کہا کہ اقرا کی گمشدگی کا مقدمہ گزشتہ سال 19ستمبر کو درج کرایا تھا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ لڑکی والدین سےرابطے میں تھی، اقرا کے کیس میں متعلقہ افراد سے باقاعدہ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، کیس سامنے آنے پر محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا ہے، اقرا کے کیس میں جہاں ضرورت ہوئی مدد کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کے نجی حجاج سے فیڈ بیک طلب کر لیا

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

برطانیہ میں یوٹیوب الگورتھم تبدیل کرنے کی تجویز، آزادیٔ اظہار پر بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی کو ہلا دیا، یومیہ سپلائی میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟