ملک کا نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف چلا جائے، فواد چوہدری

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی خوشگوار دن نہیں تھا، خدشات درست تھے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار رہائی کے بعد بیان حلفی دیں کہ وہ دفعہ 144 کی پابندی کریں گے بلکہ یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو ارکانِ پارلیمان کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ہوگی، جس کی بنیاد پر ارکانِ پارلیمنٹ نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔

’عدالت وقت دے رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی پولیس اس معاملے کو دیکھیں، فواد چوہدری اس دوران کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔‘

کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 8، 10 ہزار لوگ گرفتار ہیں۔ ملک کا نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف چلا جائے۔

گرفتار افراد کے خلاف آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جانے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کیسے مقدمات چلائیں گے؟

اپنی حراست کے حوالے سے فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک انصاف کی دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے جبکہ انہیں سی آئی اے بلڈنگ کے ایک چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔ ’واش روم بھی ادھر ہی تھا بُرے حالات تھے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی