بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کِیا ہے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا تنازع ہوا تو صبر نہیں کریں گے، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائےگا۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر افواج پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات پر ہمیں سخت تشویش ہے، اب اگر بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر کیا گیا تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سخت جواب دیا جائےگا۔

بھارتی آرمی چیف کی دھمکی پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اب اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس بار طیارے گرنے کا اسکور پہلے سے زیادہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور پاکستان نے دشمن کے 6 جنگی جہاز گرانے کے ساتھ ساتھ کئی اہم ملٹری تنصیبات بھی تباہ کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم