’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ملکی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔ اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (CDS) میں 2,200 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو ڈیفالٹ کے خدشات میں خاطر خواہ کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹرمپ دور میں بازی پلٹ دی، بھارت پیچھے رہ گیا: بلوم برگ

انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند پیشرفت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، مگر آج کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری: بلوم برگ رپورٹ پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور ملکی و غیر ملکی کاروباری برادری کے تعاون سے ترقی کا وعدہ پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں