پاکستان میں ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے؟ فیصل قریشی نے اہم وجہ بتادی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔

فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اکثر بچوں کی پرورش اور گھریلو معاملات کی وجہ سے کچھ عرصہ کام سے دور رہتی ہیں، تاہم بعد میں دوبارہ پیشہ ورانہ میدان میں واپس آ جاتی ہیں۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے خاندان میں ایک خاص تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے اور جب یہ تحفظ حاصل ہو جاتا ہے تو وہ کم کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پاکستانی ڈراموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان

انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ بھارتی فنکار اور کھلاڑی سیاسی دباؤ میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی  کھلاڑیوں کو واپس اسی ملک میں جانا ہے اور وہاں رہنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار