’کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے‘، وزیراعظم کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں راجا پرویز اشرف، مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے کشمیر میں معاملات کو احسن انداز میں حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گئے ہیں اور کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پُرتشدد واقعات سے اظہار لاتعلقی

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کشمیری عوام کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے ایک سروے شروع کرنے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا اعلان

ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار

اگر کوئی رکن اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

لوٹوں کی باتیں وہی کرتے ہیں جو خود لوٹوں کی توہین ہے، ایمل ولی خان

سری لنکا کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟