پاکستان کی معیشت کو افغان مافیا سے آزاد کرانا ناگزیر ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس کے بعد پاکستان میں پچھلے 50 برس سے مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو افغان اثر سے آزاد کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

ان کے مطابق ’تنوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا اور کنسٹرکشن جیسے شعبے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن پر افغانوں نے قبضہ جما رکھا ہے‘۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کو دنیا کی دیگر سرحدوں کی طرح منظم ہونا چاہیے، جہاں کوئی شخص اپنی مرضی سے داخل یا خارج نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ جھڑپوں میں متعدد فوجی شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp