وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے تحت بکنگ کے لیے صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج 27 اکتوبر تک کوائف کی درستگی کروا لیں، وزارت مذہبی امور کی ہدایت
اب تک 44 ہزار عازمینِ حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے مجموعی 60 ہزار کا کوٹہ مختص ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ منظور شدہ حج پالیسی کے مطابق تمام پرائیویٹ عازمین کو اپنی بکنگ 17 اکتوبر تک لازمی طور پر مکمل کرنا ہو گی۔
ترجمان نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے اپنی بکنگ مکمل کریں اوررقوم کی ادائیگی صرف بینکنگ چینل کے ذریعے کریں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف
مزید کہا گیا کہ ہر عازمِ حج اپنے حج معاہدے کی کاپی لازماً حاصل کرے۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ بکنگ مکمل ہونے کے بعد عازمین اپنے کوائف وزارت کی ویب سائٹ www.mora.gov.pk اور موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔














