مجھے بھی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں: اڈیالہ جیل کے قیدی کا عدالت سے رجوع

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل کے ایک قیدی نے درخواست دائر کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (دفعہ 302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان 73 برس کے ہوگئے، ’تم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں 10 ہزار‘

انہوں نے مؤقف پیش کیا کہ جیل حکام کو متعدد مرتبہ سپیریئر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی، مگر ہر بار ان کی درخواست کو نظرانداز کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں خصوصی اور اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ دیگر قیدیوں کو ان جیسا درجہ نہیں دیا جاتا۔

محمد عرفان کے مطابق عمران خان کو نہ صرف بہتر رہائشی انتظامات میسر ہیں بلکہ انہیں باقاعدگی سے ملاقاتوں کی اجازت بھی حاصل ہے، جو کہ دیگر قیدیوں کو میسر نہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت انہیں بھی وہی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور ہوم ڈپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری