نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے نواحی علاقے نظامپور کاہی دیہات میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقصود، عمر 35 سال، موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: پولیس فائرنگ سے جاں بحق شہری کے لواحقین کا ریڈزون میں لاش رکھ کر دھرنا
ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے شہید اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔














