سوات موٹروے پر المناک حادثہ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ موٹروے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور اہلکاروں نے بعض زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی بروقت اسپتال پہنچایا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو موسمی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرتا تھا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق حادثہ نہایت سنگین نوعیت کا تھا، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟