ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘
اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر
اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اب وہ اس عہدے سے الگ ہونا مناسب سمجھتے ہیں۔
اتھارٹی ٹیم کی تعریف
اللہ دِنو خواجہ نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران تعاون فراہم کرنے والے تمام افسران اور ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟
انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ای پی زی اے مستقبل میں بھی ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
تاحال حکومت کی جانب سے اللہ دِنو خواجہ کے جانشین یا ان کے استعفے کی مؤثر تاریخ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔














