‘پنجاب حکومت کا فیصلہ ٹھیک ہے’، ملک بھر میں ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے تحریک شروع ہوگئی

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘

پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر میں ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے تحریک بھی زور و شور سے شروع ہو چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے 30 سیاستدانوں سے رابطہ کیا کہ ان کے حلقے میں کتنے لوگ مارے گئے، سوائے ایک سابق ایم پی اے کے جس نے کہا کہ ان کے حلقے میں ایک شخص مارا گیا، باقی سب کہتے ہیں، ’یہاں تو نہیں ہوئی لیکن وہاں ہوئی، وہاں والے کہتے ہیں نہیں یہاں تو نہیں وہاں ہوئی‘۔ یعنی اصل میں سب یہی کہتے ہیں کہ ٹی ایل پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔

مبشر زیدی لکھتے ہیں کہ میں پنجاب حکومت کی وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے درخواست کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ پاکستانی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

عاطف توقیر نے کہا کہ خبریں ہیں کہ مریم نواز کی حکومت کی جانب سے وفاق کو تجویز دی جا رہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی عائد کر دی جائے۔ اگر یہ خبر درست ہے، تو پنجاب حکومت کا یہ انتہائی بڑا اور غیرمعمولی کارنامہ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ کسی بھی پرتشدد اور مسلح جتھے کے لیے کسی قسم کی کوئی معافی نہ ہو۔ سماجی فیبرک کو تباہ کرنے والوں اور پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلانے والوں سے مذاکرات اور معاہدے ہماری تاریخ کے سیاہ باب ہیں۔ یہ سلسلہ نہ رکا تو نہ سماج رہے گا نہ فیبرک۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں