ہتھنی کی اپنے پھنسے بچے کو بچانے کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے  پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا

ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔

پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ فراموش ہے، کوئی کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے دوسری جانب لوگ صبر سے کھڑے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہاتھیوں کا جھنڈ بخیر و خوبی گزر جائے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ماں ہاتھی کی محبت اور جانوروں کے خلوص کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ فطرت ہمیں صبر اور حفاظت کا بہترین سبق سکھاتی ہے۔ ایک اور نے کہا کہ ماں، خالہ اور بچے کے درمیان یہ بندھن دل کو چھو لینے والا ہے۔

کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جس طرح ہاتھیوں نے سڑک جلدی پار کی، لگتا تھا جیسے وہ ٹریفک روکنا نہیں چاہتے، ان میں تو انسانوں سے زیادہ سلیقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پروین کسوّان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں 15 دن کے ایک ننھے ہاتھی کے بچے کو سیلابی پانی سے بچایا گیا تھا۔ تاہم بچاؤ کے بعد جب اہلکاروں نے اسے اس کی ماں سے ملانے کی کوشش کی تو ماں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟