ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کا جائزہ

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے موجودہ ذخائر اور فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اہم حکومتی و صوبائی شخصیات کی شرکت

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے قومی غذائی تحفظ و اقتصادی امور، وزارتِ تجارت و صنعت کے سیکریٹریز، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

‘سونے کے بدلے سونا، تانبہ نہیں’، سپریم کورٹ کا اراضی معاوضہ کیس میں اہم فیصلہ

موت کی جھوٹی خبروں پر وسیم اکرم کا سخت ردعمل، فیک ویڈیوز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پی سی بی نے اے آئی سے چلنے والی جدید ترین بولنگ مشین متعارف کرا دی

سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت