’تمہاری ماں نے‘: ٹرمپ پیوٹن ملاقات سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس ترجمان کا تضحیک آمیز جواب

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافی کو تضحیک آمیز جواب دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ تنقید کی زد میں ہے کیونکہ  روسسی صد پیوٹن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت  نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہنگری غالباً اس وارنٹ پر عمل نہیں کرے گا اور عدالت سے علیحدگی کے عمل میں ہے۔

جب ہف پوسٹ نے وائٹ ہاؤس سے پوچھا کہ ملاقات کے مقام کا انتخاب کس نے کیا، تو پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، تمہاری ماں نے، بعد ازاں وائٹ ہاؤس کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بھی یہی جملہ دہرایا۔

ہف پوسٹ نے جب لیویٹ سے پوچھا کہ کیا انہیں اپنا جواب مزاحیہ لگا، تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ مضحکہ خیز اس لیے لگا کہ سوال کرنے والا شخص خود کو صحافی سمجھتا ہے، جبکہ دراصل وہ بائیں بازو کا انتہا پسند کارکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے جانبدار اور جھوٹے سوالات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششیں تعطل کا شکار، زیلنسکی کی پیوٹن سے مذاکرات کی اپیل

اسی سوال پر انڈیپینڈنٹ اردو نے وائٹ ہاؤس سے استفسار کیا کہ کیا ’تمہاری ماں‘ کہنا مناسب تھا، تو ترجمان ٹیلر راجرز نے جواب دیا کہ ’بالکل مناسب تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ سوال کرنے والا کوئی حقیقی رپورٹر نہیں بلکہ ڈیموکریٹک کارکن ہے، اس لیے جواب درست تھا۔ ان کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس عملہ روزانہ سنجیدہ رپورٹرز کی درجنوں درخواستوں پر کام کرتا ہے اور سیاسی پروپیگنڈا کرنے والوں پر وقت ضائع نہیں کرتا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس کے سیاسی بیانات اور لہجہ خاصا سخت ہو گیا ہے۔

فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں لیویٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا ووٹ بینک حماس کے دہشت گردوں، غیر قانونی تارکین وطن، اور پرتشدد مجرموں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن نوبیل انعام 2025 سے محروم: ’اب دنیا میں امن کی کوششوں کا کیا ہوگا؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کسی اصول پر نہیں بلکہ اپنے بائیں بازو کے انتہا پسند حلقوں کو خوش کرنے پر سیاست کر رہے ہیں، جن میں ان کے مطابق یہودی مخالفین، حماس کے حامی، غیر قانونی تارکین وطن، اور خطرناک مجرم شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں