بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔
اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔

اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین سے ملنے گئیں تو انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ، انعامی رقم کم کیوں؟
انہوں نے دروازہ کھولا، وہ کافی بدلی ہوئی لگ رہی تھیں۔ بال بکھرے ہوئے تھے اور چہرے پر تھکن تھی، مگر وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ ہم باتیں کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے کہا کہ وہ کھانا پیش نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ صرف انڈے کھاتی ہیں۔

میں نے پوچھا کیوں؟ تو انہوں نے کہا: ‘یہ وہ واحد چیز ہے جسے وہ آلودہ نہیں کر سکتے’۔ جب میں نے پوچھا ۔۔۔ ’کون؟‘
تو بولیں ۔۔۔ ’ایف بی آئی‘۔
پوجا بیدی کے مطابق، پروین کو یقین تھا کہ ان کا میک اپ بھی خراب کیا جاتا ہے تاکہ وہ بیمار پڑ جائیں۔ وہ بہت خوفزدہ اور تناؤ میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:’میرے بل ادا کردو‘بوائے فرینڈ کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون کا ردعمل کیا تھا؟
کبیر بیدی نے ایک موقع پر بتایا تھا کہ پروین سے ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا تھا، بلکہ وہ خود الگ ہو گئیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ کبیر انہیں علاج کروانے پر مجبور نہ کریں۔
پروین بابي نے شادی نہیں کی۔ وہ اداکار ڈینی ڈینزونگپا، کبیر بیدی اور مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات میں رہیں۔

20 جنوری 2005 کو وہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ متعدد اعضا کی ناکامی سے چل بسیں۔ پولیس کو ان کی لاش 2 دن بعد ملی، جب انہوں نے اخبار اور راشن لینا بند کر دیا تھا۔
ایک باوقار ستارے کی زندگی یوں تنہائی اور خوف میں ختم ہوئی، مگر پروین بابي آج بھی بالی ووڈ کے سنہرے دور کی ایک یادگار شخصیت کے طور پر زندہ ہیں۔














